سنگراشرف راہی کا گیت”تیرا بت میری جان ہووے“سوشل میڈیا پہ مقبول

Published on July 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

نئے گیت کی شاعری بہت اعلی ہے جبکہ اس سونگ کی مدھر دھنیں دل میں اترنے والی ہیں سنگر اشرف راہی
لاہور (یو این پی) معروف سنگراشرف راہی کا نیا گیت”تیرا بت میری جان ہووے“سوشل میڈیا پہ ریلیز کے ساتھ ہی مقبول ہوگیاتفصیل کے مطابق معروف سنگر اشرف راہی کی آواز میں درد بھرا گیت ”تیرا بت میری جان ہووے“ نے سوشل میڈیا پہ ریلیز کے ساتھ ہی دھوم مچادی موسیقی سے محبت رکھنے والے اس گیت کو پسند کر رہے ہیں سنگر اشرف راہی نے یواین پی کو بتایا کہ میرے نئے گیت کی شاعری بہت اعلی ہے جبکہ اس سونگ کی مدھر دھنیں دل میں اترنے والی ہیں یہی وجہ ہے شائقین موسیقی اسے خوب پسند کر رہے ہیں اور کسی گیت کا عوام میں مقبول ہونا سنگر کا سرمایہ حیات ہوتا ہے اس سے سنگر کے حوصلے بلند ہو جاتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes