کراچی: ایک ہی دن میں دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق

Published on September 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

07
کراچی(یواین پی) کراچی میں ایک ہی روز میں کانگو وائرس کا دوسرا کیس منظر عام پر آ گیا۔ کراچی کے علاقے سائٹ سے تعلق رکھنے والے مریض شاہد خان میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ شاہد خان جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ اس سے قبل کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ایک مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کا تعلق بہاولپور سے ہے۔ متاثرہ مریض کو چند روز قبل کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ رواں سال اب تک کانگو وائرس سے متاثرہ 6 افراد انتقال کر چکے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme