یہ 40نوکریاں صرف اب سعودیوں کو ملا کریں گی ،سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

Published on July 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 482)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں غیرملکیوں کے کئی سیکٹرز میں نوکریاں کرنے پر پابندی عائد کی جا چکی تھی، اب تارکین وطن کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی ہے کہ مزید 41قسم کی نوکریاں صرف سعودی باشندوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر محنت و سماجی ترقی احمد بن سلیمان الرجحی کی طرف سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں 41قسم کی نوکریوں پر صرف سعودی مردوخواتین کو رکھا جائے گا۔ ان میں کلوزڈ مارکیٹس، کمرشل سنٹرز، مالز، این جی اوز، ہاسپٹلٹی اور ٹورازم کے شعبوں کی نوکریاں شامل ہیں۔وزارت محنت کی طرف سے جاری بیان میں ان نوکریوں کی مزید تفصیل بتائی گئی ہے کہ ”لائٹ وہیکل ڈرائیور، آرڈر ٹیکر، سیفٹی اینڈ سکیورٹی آفیسر، ایڈمنسٹریٹو کلرک، سیکرٹری، جنرل سروسز سپروائزر، روم سروس سپروائزر، مینٹی نینس سپروائزر، سیلزاینڈ مارکیٹنگ سپروائزر، ٹورازم پروگرامز سپروائزر، فرنٹ آفس سپروائزر، سپروائزر آف ٹیلی فون آپریٹرز و دیگر نوکریوں پر اب غیرملکی کام نہیں کر سکیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy