اہم رول ملا جو میرے لئے چیلنج ہے یہ کردار شائقین فلم مدتوں فراموش نہیں کر سکیں گے اداکارہ کی گفتگو
کراچی (یواین پی )معروف ٹی وی آرٹسٹ صائمہ رزاق کو ہدایت کارخرم شہزاد کی فلم ’’میری پہچان ‘‘میں کاسٹ کرلیا گیااداکارہ نے ٹی وی کے بہت سے ڈراموں میں مختلف نوعیت کے کردار ادا کئے اب انہیں بڑی سکرین پہ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے صائمہ رزاق نے یواین پی کو بتایاکہ میں نے ٹی وی مختلف ڈراموں میں اہم رول کئے بڑی خواہش تھی کہ بڑی سکرین پہ کام کا چانس ملے مجھے اردو فلم’’ میری پہچان‘‘ میں اہم رول کے لئے کاسٹ کر لیا گیا ہے ہے اپنے یہ رول میرے لئے ایک چیلنج ہے میری کوشش ہوگی اپنے اس رول میں انصاف کروں میرے اس رول کو شائقین فلم مدتوں فراموش نہیں کر سکیں گے