آرمی چیف کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی اور افغان عمل پر تبادلہ خیال

Published on July 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

واشنگٹن( یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے امریکی وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ باہمی احترام اور اعتماد پر مشتمل تعلقات پاکستان کے لیے اہم ہیں۔آرمی چیف نے امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم اور جنرل(ر) جیک کین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی جس میں علاقائی سیکیورٹی، افغان امن عمل اور پاک امریکا دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔لینڈسے گراہم نے خطے میں سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے امریکی سینیٹر کو پاکستان کی بہتر سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بہتر سیکیورٹی صورتحال سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پینٹاگون کادورہ بھی کیا جہاں امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف جنرل اسٹاف جوزف ڈنفورڈ نے ان کا استقبال کیا جب کہ پینٹاگون آمد پرآرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔آرمی چیف نے پینٹاگون کے دورہ کے موقع پر امریکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ اور چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملی سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی صورتحال پر گفتگو اور سیکیورٹی سمیت دو طرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے قائم مقام امریکی وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی جس میں افغان عمل اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو ہوئی، اس دوران امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی عسکری قیادت افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی معترف ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرلنگٹن نیشنل قبرستان کا بھی دورہ کیا، جہاں خصوصی تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے بجائے گئے، آرمی چیف نے امریکی قومی ہیروز کوخراج عقیدت پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes