ضلع ٹھٹھہ کے تمام سرکاری اسکولوں کا مرمتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر 

Published on January 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چند)ضلع ٹھٹھہ کے تمام سرکاری اسکولوں کا مرمتی کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ تدریسی عمل جاری رہے۔ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سجاد احمد ابڑو کا ایجوکیشن ورکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی خصوصی حکم پر اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ٹو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹھٹھہ سجاد احمد ابڑو نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ھدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اسکولوں کا مرمتی کام جلد مکمل کیا جائے اور تدریسی عمل بلا ناغہ جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے تحصیل کیٹی بندر اور تحصیل گھوڑا باری کے مختلف اسکولوں میں جاری مرامتی کام کا جائزہ لیا اور اپنے دورے کی بناء پر پرائمری اسکول شیر محمد لاکھو، پرائمری اسکول اللہ ڈنو شاہ، پرائمری اسکول یعقوب میمن، پرائمری اسکول میراں پیر، پرائمری اسکول علی بخش مرگھر، پرائمری اسکول سومار جوکھیو، پرائمری اسکول ملوک لاکھو اور پرائمری اسکول بابھیو کا ہنگامی دورہ کیا اور ایجوکیشن ورکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ اسکولوں کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ اس کے علاؤہ اے ڈی سی ٹو نے دیہی صحت مرکز بگھان کا بھی اچانک دورا کیا اور ڈاکٹروں کی غیر موجودگی کا سختی سے نوٹیس لیا اور ان کے خلاف ادارتی کاروائی کے لیے سفارش کی ہے اے ڈی سی ٹو سجاد احمد ابڑو نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام اسکولوں کے مرامتی کام کی جائزہ رپورٹ ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ کو پیش کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme