جوہی چاولہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی زبردست رہامادھوری ڈکشٹ

Published on February 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

\"3\"
ممبئی۔۔۔  مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ اداکارہ جوہی چاولہ اور ان کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز کولکتہ میں اپنی نئی فلم ’’گلاب گینگ‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ ان کا جوہی چاولہ سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ہم آپس میں حریف نہیں ہاں ہمیں ’’ہم عصر‘‘ قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں جوہی چاولہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی زبردست رہا۔ فلم میں ہمارا الگ الگ کردار ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئی فلم گلاب گینگ اگلے ماہ 7 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题