تھانہ حویلی لکھا کی حدود میں کرائم کی لہر میں اضافہ

Published on July 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی کھلی کچہری
اوکاڑہ(یو این پی )ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی کھلی کچہری میں حویلی لکھا کے معززین علاقہ پیش ہوئے جس میں انہو ں نے درخواست گزاری کے تھانہ حویلی لکھا کی حدود میں کرائم کی لہر میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے فوری طور پر ایکشن لاتے ہوئے ایس ڈی پی او دیپالپور عابد حسین ظفر کی زیر نگرانی اور انسپکٹر محمد سوار خان کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے کر یہ ٹاسک دیا کہ سنگین وارداتیں کرنے والے خطر ناک ملزمان کو ٹریس کیا جائے پولیس ٹیم نے تمام روائتی اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے دو خطرناک ڈکیت گینگ شفیق عرف شیکی گینگ اور فیصل گینگ کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کرلیا ترجمان پولیس کے مطابق شفیق عرف شیکی گینگ کے ارکان راہزنی، نقب زنی،مویشی چوری موٹر سائیکلوںجیسی سنگین واردت کرتے تھے ےہ گینگ کاروں پر سوار ہو کر مختلف سڑکوں پر ناکہ لگا کرراہ گیروں سے موٹر سائیکل ، نقدی رقم اور موبائل وغیرہ اسلحہ کے زور پرچھین لیتے تھے نیزبینک اے ٹی ایم سے رقم منتقل کرنے والوں سے رقم بذریعہ نوسر بازی ہتھیا لیتے تھے شفیق عرف شیکی گینگسرغنہ سمیت، محمد عدیل رحیم،ذیشان عرف گپور گرفتارجبکہ محمد آصف ، عمر اور زاہد عرف زاہدی فرارہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے جبکہ دوسرا ڈکیت گروہ فیصل گینگسرغنہ سمیت محمد فیصل ،محمد یوسف ،اظہر بشیر،محمد انو ر ، احمد عظیم اور ریاض احمد کو گرفتا رکرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور مالمسروقہ برآمد کرلیاڈکیت گینگز سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ ، کار ، تین عدد موٹرسائےکلز سمیت 31لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے ڈکیت گینگزکی گرفتاری پر ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے پولیس ٹیم کو شاباش دےتے ہوئے نقدانعام اور تعرےفی سرٹیفکیٹ دےنے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme