ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کا وزٹ

Published on July 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

وہاڑی (یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کا وزٹ کیا اور مختلف وارڈز میں جا کر طبی سہو لیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مریضوں کی تیمار دار ی کی اور طبی سہو لیات کے بارے میں دریافت کیامریضوں نے سہو لیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو مز ید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور بیڈ شیٹس کو باقاعد گی سے تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اس مو قع پر کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی کا ڈائیلسز یونٹ ایک ماہ میں فنکشنل کر دیا جائے گا۔ ڈائیلسز یونٹ میں 6مشینیں تنصیب کی جائیں گی۔ جد ید ڈینٹل یونٹ فنکشنل کر دیا گیا ہے ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو جدید سہو لیات فراہم کی جارہی ہیں اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر میلسی راشد نعمت، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راﺅ محمد خلیل، میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر عبد المجید بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题