پولیس تھانہ فقیروالی کا 3 سالہ بچے پر وال چاکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Published on October 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی ) پولیس تھانہ فقیروالی کی پھرتیاں ،3 سالہ عبداللہ نامی بچے پر وال چاکنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ تاہم عدالت نے ملزم کو بے گناہ قرار دے دیا۔3سالہ ملزم عبداللہ کو دیکھ کر ایڈیشنل سیشن جج محمود غنی حیران ہو گئے اور پولیس کو طلب کر لیا ۔ایڈیشنل سیشن جج ہارون آباد نے ایس ایچ او فقیروالی اور تفتیشی آفسر کو عدالت میں طلب کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ فلیکس پر عبداللہ کا نام درج تھا اس لئے اس پر مقدمہ درج کیا گیا ، بچے کے والد محمود قاسم کا کہنا ہے کہ مقدمہ ختم کر دیا گیا ۔ مقدمہ درج ہونے پر دل آزاری ہوئی ۔عدالت عظمی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنھوں نے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme