پاک فوج کے جوانوں کی آپریشنل تیاریاں مثالی اور حوصلے بلند ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

Published on June 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

راولپنڈی (یوا ین پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش دفاعی اور سلامتی سے متعلق چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے،پاکستان حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، پاک فوج کے جوانوں کی آپریشنل تیاریاں مثالی اور حوصلے بلند ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو مظفرآباد سیکٹر میں ایل او سی کا دورہ کیا ۔یونی ویژن نیوز کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو مقامی کمانڈر کی جانب سے آپریشنل صورتحال پر بریفنگ دی گئی، بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر انہیں ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے آفیسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا،پاک فوج قومی مفاد کے منصوبوں میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی،انہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کے حوصلہ اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان حق خودارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا، انہون نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں کی آپریشنل تیاریاں مثالی اور حوصلے بلند ہیں۔ پاک فوج کے جوان سونپے گئے مشن کو پورا کرنے کے لئے تیار ہیں،پاک فوج ہر محاذ پر خطرات کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
Readers Comments (0)




Weboy

Weboy