دنیا بھر میں ’’آج ‘‘یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

Published on February 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

آزادکشمیر اور ملک بھر میں ریلیاں عوامی اجتماعات، تقریبات اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے
پاکستان اور آزادکشمیر کو ملانے والے دوسرے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی
مقصد حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے
آزاد کشمیر اسمبلی و کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس مظفر آباد میں ہو گا شاہد خاقان عباسی خطاب کریں گے
مظفر آباد/سری نگر(یوا ین پی) پاکستان کے چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت دنیا بھر میں آج (پیر کو) یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گاجس کا مقصد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔یہ دن منانے کا مقصد دنیا کو ایک واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔یوم یکجہتی کشمیر حکومت پاکستان کی طرف سے سرکاری طور پر منایا جارہا ہے ۔آزادکشمیر سمیت پاکستان میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی۔کوہالہ پل، منگلہ پل اور پاکستان اور آزادکشمیر کو ملانے والے دوسرے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائیگی۔کشمیر عوام کی حالت زار کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے آزادکشمیر اور ملک بھر میں ریلیاں عوامی اجتماعات، تقریبات اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔کشمیری ثقافت اورروایات کو فروغ دینے کیلئے ثقافتی پروگرام اور فیسٹول بھی منعقد کئے جائینگے جبکہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی فوج کی ظلم وبربریت بے نقاب کرنے کیلئے تصاویری نمائش کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔پیرس میں پاکستانی اور سکھ برادری عالمی برادری کی توجہ کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کرانے کیلئے ایفل ٹاور پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیراعطم سلطان محمود چوہدری اس موقع پر مہمان خصوصی ہونگے۔ پاکستان میں ریڈیو اورٹی وی پاکستان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی پروگرام نشر کریں گے ۔ یوم یک جہتی کشمیر کی سب سے بڑی تقریب آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و کشمیر کونسل کا مشترکہ اجلاس مظفر آباد میں ہو گا وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے ۔ یوم یکجہتیء کشمیر کے تاریخی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و کشمیر کونسل کے 15اجلاس منعقد ہوئے ہیں۔ قراردادہا پاس ہوئیں۔ مشترکہ اجلاس سے پاکستان و آزاد کشمیر کی جن اہم شخصیات نے خطاب کیا اُن میں جنرل پرویز مشرف صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی، صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان، صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان، قائمقام صدر آزاد کشمیر سردار غلام صادق خان، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان شامل ہیں۔ سال 2002ء اور 2004ء میں صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کو دوبار وزیر اعظم وقت شوکت عزیز کو سال 2007ء ، میر ظفراللہ خان جمالی وزیر اعظم پاکستان کو سال 2003ء راجہ ذوالقرنین خان صدر آزاد کشمیر کو سال 2008ء2011 ء صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے سال 2012 قائمقام صدر آزاد کشمیر سردار غلام صادق خان نے سال 2013ء وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سال2014ء و 2015ء و 2016میں 3بار مشترکہ اجلاس یوم یکجہتیء کشمیر سے خطاب کیا جبکہ سال 2017ء کو مشترکہ اجلاس سے صدر آزاد کشمیر مسعود خان کو خطاب کی سعادت حاصل ہوئی۔ اب5فروری 2018ء کو توقع ہے کہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی اسمبلی و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جو یوم یکجہتیء کشمیر کے حوالے سے منعقد ہو رہا ہے۔ یہ مجموعی طور پر 16واں اجلاس ہو گا۔ اس اہم اجلاس کی صدارت سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر کریں گے۔ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے سب سے زیادہ 3مرتبہ یوم یکجہتیء کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی و کشمیر کونسل کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ 5فروری 2018ء کے دن یوم یکجہتیء کشمیر، پاکستان ، آزاد کشمیر اور دُنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری مناتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کی قانونی ، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ یوم یکجہتیء کشمیر کے حوالے سے آزاد ی کے بیس کیمپ مظفرآباد میں بڑا عوامی جلسہ بھی منعقد ہو رہا ہے جس سے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف خطاب کریں گے اور تحریک آزادی کو زبردست تقویت ملے گی جو کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلانے میں معاون ثابت ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes