اپوزیشن، اقتدار کیلئے تڑپ رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

Published on February 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments


لاہور (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کیلئے نہیں، اقتدار کیلئے تڑپ رہی ہے، کبھی آر پار، کبھی استعفوں کے خالی نعرے، انہیں ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے،،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ساڑھے تین برس کے دوران اپوزیشن نے انتشار کی سیاست کی، یہ نہیں چاہتے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے، کبھی آر پار اور کبھی استعفوں کے خالی نعرے لگائے، اب اپوزیشن نے عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہوا ہے، اپوزیشن کے پاس نمبرگیم ہی پورے نہیں، یہ عدم اعتماد کیا لائیں گے،عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا عدم اعتماد کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری ر ہیگا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes