مسائل کے حل کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں: برطانوی وزیراعظم

Published on July 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

 

لندن: (یواین پی) بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے اور 77 ویں وزیراعظم کے طور پر 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں داخل ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم بن گئے ہیں، رائل فیملی کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا کہ ملکہ برطانیہ نے بورس جانسن کے وزارت عظمیٰ کے عہدے کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نو متنخب وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ملکہ برطانیہ نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، انہوں نے جو حکومت بنانے کی دعوت دی میں نے قبول کر لی، عوام میرے مالکان ہیں، میرا کام آپ کی خدمت کرنا ہے، گلیوں کوچوں کو محفوظ کرنا چاہتا ہوں، عوام کی حفاظت کیلئے 20 ہزار نئے پولیس اہلکار تعینات کریں گے، اب فیصلوں کا وقت آ گیا ہے۔ مسائل کے حل کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوں۔ تعلیم اور سوشل سیکٹر میں جتنے بھی مسائل ہیں انہیں حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes