عمران خان سے ہر بات کا حساب لیں گے، شہباز شریف

Published on July 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 179)      No Comments


لاہور: (یواین پی) اپوزیشن لیڈر شہبا زشریف نے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی۔ اس وقت احتساب کے نام پر انتقام جاری ہے تاہم جیلوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ عمران خان سے ہربات کا حساب لیں گے۔لاہور میں ریلی سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ کارکنوں کو نواز شریف کا سلام پیش کرتا ہوں، انھوں نے کہا کہ ہم حساب لیں گے۔ ہسپتالوں سے ادویات کیوں ختم کی گئیں غربت کیسے بڑھی، مہنگائی کیوں ہوئی، سلیکٹڈ نے نئے پاکستان کے نام پر ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، عوامی خدمت کے بدلے جان بھی چلی جائے توہ پروا نہیں۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ نواز شریف اور ساتھیوں نے ملک سے اندھیرے ختم کئے مگر انہیں جیل میں ڈالا گیا، جو جیلوں میں پڑے ہیں ان کا ایک ہی قصور ہے انہوں نے غریبوں کی مدد کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes