پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسے شکست دی ۔راحیل شریف

Published on November 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

ریاض سعودی عرب( زکیر احمد بھٹی) دہشتگردی مخالف اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے سربراہ اور پاکستان فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسے شکست دی۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ دہشت گردی مخالف اسلامی فوجی اتحاد سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے ناسور سے سب سے زیادہ مسلم امہ متاثر ہوئی۔ گذشتہ چھ برس میں دہشت گردی سے ہونے والی اموات میں سے 70 فیصد مسلم ممالک میں ہوئیں۔ پاکستانی عوام اور افواج نے بھی بے پناہ قربانیاں دیں۔ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اسے شکست دی۔راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستیں انفرادی طور پر کام کر رہی ہیں لیکن انفرادی طور پر اس سے نمٹنے کے لیے مسلم ریاستوں کے پاس وسائل نہیں ہیں۔ اس لیے اسلامی ممالک کا اتحاد بنایا گیا جو کسی ملک یا مسلک کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے۔ یہ اتحاد اپنے اتحادیوں کو دہشت گردی نمٹنے کے لیے انٹیلی جنس کا تبادلہ اور استعداد بڑھانے میں تعاون کرے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme