صحافی شاہد اکبر طور کے چہلم میں صحافیوں سمیت سیاسی،سماجی شخصیات کی شرکت

Published on July 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

بورے والا(یواین پی)سابق چیئرمین پریس کلب بورےوالا اور سینئر صحافی شاہد اکبر طور کے چہلم کا ختم ان کی رہائش گاہ ڈیرہ چوہدری اکبر علی طور 443ای بی میں ہوا جس میں ممبران مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ، چوہدری فقیرا حمد ارائیں،ایم پی ایز چوہدری محمد یوسف کسیلیہ، سردار خالد محمود ڈوگر ،سابق ممبران صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما چوہدری ارشاد احمد ارائیں، چوہدری خالد محمود چوہان،سابق صدربار مہر طاہر امجد،کونسلر ز بلدیہ راﺅ غفار علی، چوہدری شکیل نواز ڈیلو،سابق چیئرمین بلدیہ پیر محمد اقبال شاہ ،پرنسپل گورنمنٹ کالج خوشی محمد شہزاد ، سابق پرنسپل پروفیسر راشد سدھو، چوہدری عبدالجبار شاکر ، چوہدری طاہر محمود ،چوہدری طلعت محمود ارائیں، اشتیاق احمد بھٹی، صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی کے علاوہ شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے اور مرحوم کے حلقہ احباب کی کثیر تعداد موجود تھی

اس موقع پر ان کے بڑے صاحبزادے رانا نعمان شاہد کی دستاربندی کی گئی رسم چہلم کی تقریب سے معروف عالم دین میاں محمد ذوالفقار نے انسانیت کی تکریم کے موضوع پر پر مغز خطاب کیااور اس موقع پر مرحوم شاہد اکبر طور کی روح کو ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy