ز لفی اور ایوانکا ٹرمپ میں ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

Published on July 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی) پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی جانب ایک اور قدم، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذولفی بخاری اور امریکی صدر کی مشیر ایوانکا ٹرمپ میں ملاقات ہوئی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون شروع کرنے پر اتفاق ہوا۔ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کی اور خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان میں منصوبے شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں روزگار کی فراہمی، ووکیشنل ٹریننگ، معاشی ترقی کے منصوبوں پر غور، نوجوانوں کے لئے کاروباری مواقع کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔زلفی بخاری کا کہنا تھا پاکستانی خواتین کو با اختیار بنانے میں ایوانکا ٹرمپ کی دلچسپی پر شکر گزار ہیں، پاک امریکا مشترکہ تعاون سے انسانی ترقی کے مواقع پیدا کریں گے، مرد و خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع مل سکیں گے، پاک امریکہ تعلقات درست سمت میں بڑھنا شروع ہو گئے، آئندہ چند ماہ میں پاک امریکا سفارتی محاذ پر مزید کامیابیاں ملیں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme