پنجاب، سندھ، بلوچستان میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

Published on July 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ملک بھر میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہو گیا ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان میں برکھا رت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور شہریوں کے چہرے کھل اُٹھے۔ ملک بھر میں مون سون کا نیا سسٹم داخل ہو گیا، پنجاب، سندھ، بلوچستان میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی، شہریوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف و اندوز ہونے لگی۔پنجاب کے اضلاع اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، کندیاں، میانوالی، چونیاں اور گردونواح میں بھی باران رحمت وقفہ وقفہ سے ہوتی رہی۔اُدھر سیالکوٹ میں دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 27 ہزار 702 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کا اخراج ایک لاکھ دو ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جموں توی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 11 ہزار 868 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题