مسئلہ کشمیر: دنیا ہمارا ساتھ دے یا نہ دے، پاکستان اب ہر حد تک جائیگا؛عمران خان ن

Published on August 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تکبر نے بڑے بڑے حکمرانوں کو تباہ کیا، اب انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے تکبر میں تاریخی غلطی کر دی ہے، وقت ثابت کرے گا کہ کشمیر آزاد ہوگا، مودی کی غلطی سے کشمیریوں کو آزاد ہونے کا تاریخی موقع مل گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب میں کہنا تھا کہ میرے پاکستانیوں! میں آج صرف کشمیر کی صورتحال پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنی قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کشمیر پالیسی کا فیصلہ کن وقت آ گیا ہے۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ اب تک کیا گیا اور آئندہ کیا کرنا ہے؟انہوں نے بتایا کہ ہماری کوشش تھی کہ اپنے تمام ہمسایوں سے اچھے اور پرامن تعلقات رکھیں۔ اقتدار سنبھالا تو بھارتی حکمرانوں سے کہا کہ وہ تعلقات کی بحالی کیلئے ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی طرح بھارت میں بھی بیروزگاری اور غربت کے مسائل ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لیکن بھارت سے جب بھی مذاکرات کی بات کی کوئی نہ کوئی الزام لگا دیا گیا۔ بی جے پی کی انتخابی مہم مسلمانوں اور پاکستان کے مخالف تھی۔ وہاں الیکشن کے بعد پلوامہ کا واقعہ رونما ہوا تو بھارت نے اس کی انویسٹی گیشن کرانے کے بجائے الزام پاکستان پر لگا دیا۔ بھارت سے کہا اگر کوئی ثبوت ہے تو ایکشن لینے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات مل چکی تھی کہ بھارت نے پلوامہ جیسا حملہ کرنا ہے، ہم نے پوری دنیا کو تشویش سے آگاہ کر دیا تھا، سیکیورٹی کونسل میں 1665ء کے بعد کشمیر پر پہلی دفعہ اجلاس بلایا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes