پنجاب حکومت فروغ تعلیم اور ہونہار و ذہین طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on October 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

unnamed
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فروغ تعلیم اور ہونہار و ذہین طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے تاکہ دیگر طلبا و طالبات میں بھی آگے بڑھنے کا شوق اجاگر ہو یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی میں وزیر اعلی پنجاب کی ذہین طلبا و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ، ایم این اے طاہر اقبال کے نمائندہ چودھری زاہد اقبال ، ایم پی اے مسز فرح منظور کے نمائندہ نوازش علی کے ہمراہ لیپ ٹاپ تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز ملتان شمیم عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان منصور شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وہاڑی رمضان شہزاد،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی رانا محمد یعقوب ، پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج پروفیسر جعفر سلیم،محمد نوازش،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میلسی شاہدہ فیاض بھی موجود تھیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفسیر جواد اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے دےئے گئے لیپ ٹاپ کے تحفہ سے استفادہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ پر جدید معلومات حاصل کر کے اپنے علم میں اضافہ کرے گی اور جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنے آپ کو تیار رکھے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ذہین اور ہونہار طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے حکومت نوجوان نسل کو تعلیم جاری رکھنے کے ہر ممکنہ وسائل فراہم کررہی ہے، ایم پی اے مسز شملہ اسلم نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا سرمایہ اور ہمارا مستقبل ہے اور تعلیم انسانی سوچ کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ شخصیت میں نکھار پیدا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے تعلیم کے شعبہ میں نوجوان طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے14ارب سے بھی زائد رقم مختص کی ہے ایم این اے طاہر اقبال کی نمائندگی کرتے ہوئے زاہد اقبال چودھری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے علم دوست اقدامات کی وجہ سے نئی نسل میں آگے بڑھنے اور ملک قوم کے لیے کچھ کر گزرنے کی امنگ کو فروغ ملا ہے وزیر اعلی پنجاب نے وہاڑی ضلع کے نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی کے پروگرام میں شامل کیا اور آج 6ہزار نوجوان مختلف فنی اداروں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں تقریب کے دوران پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج رانا محمد یعقوب نے بتایا کہ ضلع وہاڑی کے ہونہار طلبا و طالبات کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے 2135لیپ ٹاپ بھجوائے ہیں اور78فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو یہ لیپ ٹاپ میرٹ پر دےئے جا رہے ہیں تقریب میں ڈی سی او جواد اکرم ، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید ، ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ، ایم این اے کے بھائی زاہد اقبال چودھری ،ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن شمیم عارف، ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز رمضان شہزاد چودھری،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی پروفیسر محمد یعقوب رانا نے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes