محرم الحرام کے دوران لائسنسداران کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کیا جائے گاڈی سی وہاڑی عرفان علی کاٹھیا

Published on August 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

وہاڑی(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران لائسنسداران کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔لائسنس داران ضابطہ اخلاق ہر لحاظ سے پابندی کریں گے۔کسی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔کوئی بھی شخص مجالس میں کسی بھی مذہب کے خلاف بات نہیں کریگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں لائسنس داران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرثاقب سلطان،اے ڈی سی ریونیو ملک مشتاق حسین نائچ، اے ڈی سی جنرل قمرالزمان قیصرانی،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی نویداحمد،سی ایس او ثاقب نذیر سی او ضلع کونسل میاں محمد اظہراور دیگر لائسنس داران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ جن علاقوں کا بجٹ منظور ہوچکا ہے ان علاقوں کے لائسنسداران کے ساتھ مشاورت کرکے کام کروایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر سیوریج کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ لائسنسداران کے لئے مجالس کی اجازت کے لئے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ون ونڈو آپریشن کیا جارہا ہے جس سے لائسنسداران کو دفاتر کے بار بار چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام دفاتر محرم الحرام کی تیاریوں کو جلد از جلد مکمل کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثاقب سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان پر سکیورٹی بھی کیٹیگری کے حساب سے تعینات کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائسنسداراجازت نامہ میں دی گئی شرائط پر ہرلحاظ سے پابندی کرنے کا مجاز ہوگا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثاقب سلطان نے مزید کہا کہ جلوسوں کے روٹس کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا۔ مجالس کی سکیورٹی کے لئے چھتوں پر بھی سکیورٹی قائم کی جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر لائسنسدار اپنی مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا پابند ہوگا۔ اور لوڈشیڈنگ سے بچنے کے لئے سٹینڈ بائی جنریٹرز بھی موجود ہوں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثاقب سلطان نے مزید کہا کہ رضاکاروں کی ٹریننگ بھی تحصیل سطح پرکروائی جارہی ہے۔ تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت سے بچا جاسکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes