سویٹ ہنی کال کا شاخسانہ خاتون کی آواز کے جھانسے میں آنے والا نوجوان اغواء

Published on August 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

اغواکاروں کیجانب سے 20لاکھ تاوان کا مطالبہ, ورثاءکا بازیابی کیلئے احتجاج
نوشہروفیروز (یواین پی)موبائل پر خواتین کی آواز کے سحر میں آکر 17دن پہلے اغواءہونے والے نوجوان یوسف کھوکھر کی تاوان کی رقم 20لاکھ جمع کرنے کیلئے باپ سے ہونے والی گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ میڈیا نے حاصل کرلی ریکارڈنگ میں مغوی بیٹا یوسف کھوکھر باپ سے بات کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مجھے بچالیں اغواکاروں کو پیسے دیکر مجھے رہا کروالیں ورنہ یہ مجھے مار دینگے اغواءکاروں نے مجھے کسی جنگل میں رکھا ہوا ہے یہاں پولیس یا فوج نہیں پہنچ سکتی , مجھے بھوکا رکھا ہوا ہے کھانے کو کچھ نہیں دیا جارہا باپ کے بیٹے کو دلاسے ابھی تو میرے پاس سات آٹھ ہزار ہی ہیں وہ کہتے ہیں تو بھیج دیتا ہوں اتنے پیسے کہاں سے لائیں بیٹا بچانے کی دہائیاں کرتا رونے لگا دوسری جانب گاو¿ں محمد بخش کھوکھر کے رہائشی مغوی یوسف کھوکھر کے والد غلام عباس کھوکھر, ماموں عرض محمد کھوکھر, یونس کھوکھر و دیگر برادری کے افراد نے پریس کلب پر احتجاج کیا اور مغوی یوسف کھوکھر کی بازیابی کا مطالبہ کیا مغوی کے والد نے بتایا کہ بیٹے نے پہلی کال میں کہا کہ 20لاکھ جمع کرو پھر دوسری کال میں 10لاکھ جمع کرکے اغواکاروں کو دینے کا کہا بیٹے نے کہا کہ اگر ہم تاوان کی رقم نہیں دینگے تو اغوائکار اسے مار دینگے ورثاءکا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں نوشہروفیروز پولیس کو درخواست دی تھی تو انہوں نے بتایا کہ بیٹے کا موبائل نمبر کی لوکیشن کندھ کوٹ کشمور کی ہے اس لئے وہاں جاکر پولیس سے ملاجائے ہم نے کشمور کندھ کوٹ کے ایس ایس پی اور پولیس افسران سے بھی جاکر ملے مگر وہاں کی پولیس نے بھی کوئی تعاون نہیں کیا میرا وزیراعلیٰ سندھ, آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ میرے بیٹے کو بحفاظت بازیاب کروایا جائے۔..

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog