کم ٹرن آﺅٹ پر پولنگ منسوخ کر دی جائے گی :الیکشن کمیشن

Published on October 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

رحیم یار خان (یواین پی ) الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران جن حلقوں میں ووٹنگ کے دوران کم ٹرن آﺅٹ ہوا وہاں پولنگ منسوخ کر دی جائے گی۔ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان کے حلقہ پی پی 261 میں خواتین کے ووٹوں کا تناسب انتہائی کم ہے ، اگر یہ شرح 10 فیصد سے کم رہی تو ووٹنگ منسوخ کر دی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد 79 ہزار 557 ہے مگر اس کے باوجود ان کے ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم ہے۔علاوہ ازیں ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے اس بات کی بھی وضاحت کی گئی کہ پولنگ کیلئے شام 5 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے اور اس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا نہ ہی کسی سیاسی جماعت کی جانب سے وقت بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پولنگ سٹیشن کے دروازے بند کر دیئے جائیں گے اور اس کے بعد کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی تاہم جو لوگ پولنگ سٹیشن کی حدود میں ہوں گے انہیں ووٹ ڈالنے سے نہیں روکا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题