انسان دوست ماحول کیلئے درخت انتہائی ضروری ہیں؛چودھری اعجازسلطان بندیشہ

Published on August 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments


وہاڑی(علی چوہدری /یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماایم پی اے چودھری اعجازسلطان بندیشہ نے کہاہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے اورانسان دوست ماحول کیلئے درخت انتہائی ضروری ہیں اس سے نہ صرف کہ پاکستان میں گرمی شدت کم ہوگی بلکہ سیلاب اوردیگرقدرتی آفات سے بھی محفوظ رہناممکمن ہوسکے گاوہ گزشتہ روزگورنمنٹ وومن ہاسٹل میں گرین اینڈکلین پاکستان پروگرام کے سلسلہ میں پودالگانے کے بعدگفتگوکررہے تھے اس موقع پرمنیجر ورکنگ وومن ہاسٹل مسزسعدیہ اسلم،ڈاکٹرعبدالمعیدگریوال،لیاقت خان سلدیرا،خورشیداحمدجوئیہ،سیدامین شاہ،محمدعباس ودیگربھی موجودتھے چودھری اعجازسلطان بندیشہ کاکہناتھاکہ قیام پاکستان سے لے کرموجودہ حکومت سے پہلے71سال تک کسی حکومت نے بھی ملک میں درختوں کی اہمیت کواجاگرنہیں کیاوزیراعظم عمران خان پہلے وزیراعظم ہیں جن کودرختوں کی افادیت کاعلم تھااورانہوں نے گرین اینڈکلین پاکستان مہم شروع کرکے پاکستان کی ترقی کیلئے اہم پیش رفت کی ہے اس لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم بھی کم ازکم تین پودے لگاکرپاکستان کوگرین اینڈکلین بنانے میں اپناحصہ ڈالیں ان کایہ بھی کہناتھاکہ قیام پاکستان وقت ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں آج ان قربانیوں کانتیجہ ہے کہ ہم پوری مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی عبادات کرتے ہیں بلکہ سکون کی نیندسوتے ہیں اگرپاکستان وجودمیں نہ آتاتوہم آج بھی ہندوکے رحم وکرم پرزندگی گذاررہے ہوتے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اللہ کی اس نعمت کی قدرکریں اوراس کی حفاظت کیلئے خون کاآخری قطرہ تک بہادیناچاہئے#

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes