علی اکبر بھٹی نے ڈی سی او وہاڑی کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا

Published on June 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

Ali akbhar
وہاڑی(یواین پی)علی اکبر بھٹی نے ڈی سی او وہاڑی کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے وہ اس سے قبل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور کے طور پر کام کررہے تھے علی اکبر بھٹی وہاڑی میں بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں انتظامی امور پر دسترس رکھتے ہیں ان کے بطور ڈی سی او چارج سنبھالنے پر سیاسی، سماجی حلقوں نے خوشی کا اظہارکیا ہے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران علامہ قاضی محمد وہاج ، علامہ غلام قنبر عسکری، حافظ حبیب الرحمن ، ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی، صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد ، سینیئر نائب صدر میاں ساجد آصف،صدر انجمن تاجران میلسی شیخ سلیم،صد پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی میاں جہانزیب ، میلسی کے سماجی راہنماء چودھری محمد الطاف نے علی اکبر بھٹی کی تعیناتی کو وہاڑی ضلع کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے دریں اثناء ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد رات گئے رمضان بازار وہاڑی کا معائنہ کیا اور اس میں بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے انہیں حکومتی پالیسی کے مطابق رمضان بازار کے انعقاد بارے بریفنگ دی ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی بھی اس دوران موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme