پاکستانی قوم کی مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں، وزیراعظم عمران خان

Published on August 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو مسئلہ کشمیر پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت تمام مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا اور انھیں وہاں کی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا شیخ محمد بن زید سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہنا تھا کہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو اقدامات کرنے چاہیں۔ پاکستانی قوم کی یو اے ای سمیت دیگر مسلم ممالک سے امیدیں وابستہ ہیں۔امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题