پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے وفد کی سفیر پاکستان محمد اسلم خان سے ملاقات

Published on November 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 473)      No Comments

unnamed
کویت سٹی ( عبدالشکورابی حسن) پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ دنوں سفیر پاکستان محمد اسلم خان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت محمد عرفان عادل صدر پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویتکر رہے تھے۔ جبکہ باقی ممبران میں محمد نواز سینئر نائب صدر، اختر نوید انچارج شعبہ آئی ٹی، مس نادیہ محمد انچارج شعبہ پروگرامز اینڈ پلاننگ، ڈاکٹر عطیہ انجم ایگزیکٹو ممبر برائے شعبہ میڈیکل، محمد ارشد اور فدا حسین ایڈوائزر شامل تھے۔ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نور الدین داوڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فورم کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے تمام ممبران کا تعارف کرایا اور فورم کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کویت میں ہموطنوں کے لئے کیریئر ڈویلپمنٹ کے ضمن میں خدمات انجام دینے والا پہلا اور واحد پلیٹ فارم ہے۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت ہموطنوں کو جاب کی تلاش میں مدد، پروفیشنل سی وی ڈیزائننگ، ٹریننگ اور سیمینارز کا انعقاد بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ڈیڑھ سو سے زائد بے روزگار پاکستانی بیشتر جاب حاصل کر چکے ہیں، 100 سے زائد پروفیشنل سی وی، ڈیزائن کئے جا چکے ہیں، پروفیشنل ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ طالب علموں کے لئے تین کیریئر کونسلنگ سیمینارز کئے جا چکے ہیں، جبکہ اورل ہیلتھ کے بھی دو سیمینارز کا انعقاد ہو چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1500 سے زائد پروفیشنلز جو کہ کویت میں موجود ہیں پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویتکو جوائن کر چکے ہیں۔ جو کہ فورم کی کارکردگی اور اس پر کمیونٹی کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کویت میں پاکستانی ویزوں کی بندش اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کا بھی تفصیلاً جائزہ لیا گیا۔ سفیر پاکستان نے فورم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہپاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویزوں کا مسئلہ حل کرنا میری اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں فیملی ویزوں کا اجراء اس کی پہلی کڑی ہو گی اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم جلد اس مسئلے کو جو کہ ایک دیرینہ مسئلہ ہے حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ فورم کے سینئر نائب صدر محمد نواز نے اس موقع پر آئل اینڈ گیس سیکٹر میں ملازمت کے مواقع اور پاکستانی انجینئرز اور پیشہ ور افراد کو پاکستان سے لانے پر تفصیلاً منصوبہ بندی پیش کی۔ جسے سفیر پاکستان اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے سراہا، اور کہا کہ اس پر ہم ضرور غور کریں گے اور پاکستانی پروفیشنلز کو کویت میں لانے کے لئے ہرممکن تعاون کریں گے۔ اختر نوید، ڈاکٹر عطیہ انجم، مس نادیہ محمد، محمد ارشد اور فدا حسین نے بھی اس موقع پر تجاویز دیں جن کو انتہائی کارآمد قرار دیا گیا، کمیونٹی ویلفیئراتاشی نور الدین داوڑ نے کہا کہ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے سفارتخانہ پاکستان کی طرف سے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کو کیریئر ڈیویلپمنٹ کے حوالہ سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ محمد عرفان عادل نے سفیر پاکستان اور کمیونٹی
ویلفیئر اتاشی کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح یہ خوشگوار ملاقات اپنے اختتام کو پہنچی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes