ایم ایم سی اے کے تحت جشن آزادی پاکستان ٹورنامنٹ نوات المدینہ نے جیت لیا

Published on August 31, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) مدینہ المنورہ کرکٹ ایسوسی ایشین (ایم ایم سی اے) کے زیر اہتمام سعدوی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی ) کے تعاون سے پاکستان کے 72 ویں جشن آزادی کے موقع پر ٹی10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انقعاد کیا گیا۔ٹورنامنٹ کافائنل کراون سٹیل اور نوات المدینہ کے مابین کھیلا گیا جس میں نوات المدینہ نے کراون سٹیل کو 33 زنز سے شکست دیکر فائنل جیتنے کا اعزازحاصل کیا۔کراون سٹیل نے ٹاس جیت کر نوات المدینہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نوات المدینہ نے اننگز کا آغاز بہت ہی جارحانہ انداز میں کیا عمر سہیل اور علی ہادی نے برق رفتاری سےبیٹنگ کرتے ہوےبالترتیب 34 اور 24 زنز بناے اننگز کے آخر میں عبداللہ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 15گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کا مجموعی اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز تک پہنچایا ساجد مغل نے 3 جبکہ حماد سعید نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیاجواب میں کراون سٹیل کی اننگز کاآغاز مثبت نہیں تھا ابتدائی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے مڈل آرڈر میں حماد سعید نے جار خانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر70 زنز بناے نوات المدینہ کی طرف سے سعودی نیشنل عباس ندوی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔میچ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ایم ایم سی اے کے پیٹرن ان چیف احمدبکرالذیدان تھے انھوں نے ٹونامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے حماد سعید ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین، شجاع جٹ ٹورنا منٹ کے بہترین کھلاڑی جبکہ شاہد الرحمان ٹونامنٹ کے بہترین باولرتھے۔ احمدبکرالذدان مختصر خطاب میں کھلاڑیوں جشن آزادی کی مبارک باد دی اور اپنے بھرپور تعاون کا وعدہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题