آ ل ر سو ل کی دین کی بقا کیلئے دی جانے والی قر بانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی شاعر اسحاق ڈار

Published on September 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

جس کی زندگی میں مولا علی ، مولاحسین ؓ نہیں اور جس کی پنجتن پاک سے محبت نہیں اس کی زندگی ادھوری ہے
لاہور(یواین پی)محرم الحرام میں اخو ت اور بھا ئی چارے کے دامن کوکسی صور ت نہ چھوڑا جائے آ ل ر سو ل کی ماہ محرم میں دین کی بقا کیلئے دی جانے والی قر بانی رہتی دنیا میں یاد رکھی جائے گی محرم الحرام مسلمانو ں کو عظیم قر بانیو ں کی یاد دلاتا ہے جس کی زندگی میں مولا علی ، مولاحسین ؓ نہیں اور جس نے پنجتن پاک سے محبت نہیں کی اس کی زندگی ادھوری ہے یہ وہ عظیم الفاظ ہیں جومیرے والد محترم اکثر مجھے کہاکرتے تھے معروف شاعر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ یزید ملعون نے اقتدار پر قبضہ مستحکم کرنے کیلئے اہل بیت اطہار پر ظلم کے پہاڑ توڑے اور تاریخ انسانی کا بدترین گناہ اور جرم کیا، حضرت امام حسینؓ حق تھے اور یہ حق قیامت تک کے لیے باوقار اور سربلند رہے گا سیدنا امام حسینؓ نے ظالم یزیدی نظام کو چیلنج کیا اور یزید کے باطل اقتدار اور فسق و فجور پر مبنی نظام حکومت کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیااور تاریخ عالم کی بے مثال قربانی دے کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حق اور باطل، سچ اور جھوٹ کے درمیان لکیر کھینچ دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog