صحت سول ہسپتال ٹھٹھہ کے ملازمین کئ جانب سے آنے والے نئےسول سرجن سید یامین شاہ سے تعارفی ملاقات

Published on July 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ٹھٹھہ آپکا ہیلتھ ونگ ضلع ٹھٹھہ کے رہنمائوں اور محکمہ صحت سول ہسپتال ٹھٹھہ کے ملازمین حاجی اشرف خشک عبدالکریم بانڈ، حاجی اسد خشک، حاجی ابراہیم سمیجو، بابو ھدایت اللہ فاضلانی، انور جاکرو، عبدالعزیز پلیجو، منظور چانڈیو، شاہنواز جاکھرو۔ حاجی اعجاز مغل، بچل پنہور، احمد علی سرکی، رحمت اللہ جوکیو، رحمت اللہ میمن، معشوق پنہور، سکندر میمن، محمد قاسم جوکیو، پپی عباسی اور دیگروں کئ جانب سے آنے والے نئیں سول سرجن سید یامین شاھ سے تعارفی ملاقات کئ ان دوران سول سرجن کو سندھ کئ سوکڑی اجرک، لونگین کے ساتھ گلاب کا تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کا یقین دلاتے ہیں انہونے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ سول ہسپتال مکلی کی بھتری کے لیئے کام کیا ہے اور کہا کہ سول اسپتال مکلی کی بہتر مستقبل میں مریضوں کے لیے ہمیشہ اچھا کام کرتے رہیں ہیں مزید کہا کہ صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے جدوجہد بھی کی ہے لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں کام کرنے کا بہتر موقع نہیں مل سکا جس کی وجہ سے وہ مایوسی کا شکار ہو گئے تاہم آج انہوں نے سول سرجن ٹھٹھہ سے وعدہ کیا کہ وہ پہلے کی طرح اپنی بہتر ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے سول ہسپتال ٹھٹھہ کی بہتری کے لیے کام کرتے رہیںنگے۔اس موقع پر نئے آنے والے سول سرجن ٹھٹھہ سید محمد یامین شاہ نے کہا کہ وہ ہر قدم پر محکمہ صحت کے ملازمین کے ساتھ ہیں، ان کے جو بھی خدشتہ ہیں انہیں دور بھی کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت، سول ہسپتال ٹھٹھ کے افسران اور ملازمین ایک دوسرے کی طاقت ہیں، میں اس طاقت کو کمزور نہیں کرنا چاہتا، امید ہے کہ ہم اپنی مشترکہ طاقت سے اپنے ادارے کو مزید مضبوط کرینگے۔اگر کوئی کوتاہیاں ہونگی تو ان کو مل کر دور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ محکمہ صحت کے تمام ملازمین کے مشکور ہیں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اس موقعی پر ڈاکٹر گیانچند، مرف کے انچارج آدم ملک۔ ، ڈاکٹر داؤد ہلایو، شہزاد گوپانگ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme