جہانیاں ، یوم دفاع پاکستان کی تقریب کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کا اہتمام

Published on September 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

جہانیاں(یو این پی)گورنمنٹ کالج جہانیاں میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے الغزالی ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی جاوید اصغر نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عیش محمد پرنسپل نے کہا دشمن کے مقا بلے میں ہمیں ہر وقت تیار رہنا چاہیے انھوں نے فوج کو خراج تحسین پیش کیا جو وطن کے دفاع اور کشمیر کی آزادی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔پروفیسر قاری محمد انس نے کہا کہ ہم کو دفاع کے ساتھ ساتھ اپنی معشیت کو بھی مضبوط کرنا چاہیے ۔ تقریب سے طالب علم مصباح اللہ ، ارسلان مجید، محسن حیات اور محمد وقاص نے بھی خطاب کیا۔بعد میں پرنسپل صاحب کی سربراہی میں طلبہ نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے واک کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题