وقت کی غلام قومیں

Published on September 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

مقصود انجم کمبوہ
جاپانی بلند اخلاق کے مالک ہیں ۔نظم و ضبط ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے پابندی وقت کا بطور خاص خیال رکھتے ہیں ۔ جھوٹ سے سخت نفرت کرتے ہیں دیانتداری ان کلا خاصہ ہے سڑکوں پر پولیس کے اہلکار خال خال نظر آتے ہیں۔قوانین و ضوابط کے تحت زندگی بسر کرتے ہیں لڑائی جھگڑوں سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں، گاڑیوں سینما گھروں تھیٹروں اور مذہبی عمارتوں کے اندر قطارمیں داخل ہوتے ہیں ، بد نظمی کو برائی سمجھتے ہیںدھکم پیل کرنے کو گناہ تصور کرتے ہیں پولیس اور انتظامیہ کا احترام کرتے ہیں پولیس بھی ان کی عزت کرتی ہے عوام کے ساتھ پولیس اور انتظامیہ کا رویہ مثالی اور انقلابی ہوتا ہے۔ ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں عوام بھی برابر کی شریک ہوتی ہے ۔ جاپان میں صفائی کا معیار اعلیٰ پایا گیا ہے ۔ سڑکیں، فٹ پاتھ، پارک ، ریل گاڑیاں حتیٰ کہ عوام کے استعمال کے بیت الخلاءاتنے صاف ہوتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے کہ ہزاروں لوگوں کے استعمال کے باوجود یہ گندے نہیں ہوتے اسلام میں صفائی کے لےے کہا گیا ہے کہ ’صفائی نصف ایمان ہے‘ اور یہ نصف ایمان آپ جاپان میں دیکھ سکتے ہیں جاپان میں پولیس کی تعلیم و تربیت کے لےے اقوام متحدہ نے ”یونائیٹڈ نیشنز ایشیا اینڈ فارایسٹ انسٹی ٹیوٹ فار پریونشن آف کرائم اینڈ ٹریٹمنٹ فنڈز قائم ہیں یہاں نہ صرف جاپان بلکہ دنیا بھر سے آئے ہوئے پولیس افسروں کی تعلیم و تربیت کا اہتمام ہوتا ہے۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے پولیس افسران کے قیام کے لےے این جی او جائیکا انتظامی معاملات سنبھالتی ہے ۔ہر نوع کی سہولت فراہم کرنا اس این جی او جائیکا کا کام ہے ۔ بنگلہ دیش ، بوٹوانا، فیجی، گھانا، ہانگ کانگ ، انڈونیشیا، کریبانی ، ملیشیاء، نیپال، پاکستان،پاپوا نیوگنی، فلپائن، کوریا، سولومن، آئی لینڈ ،تھائی لینڈ اور جاپان ، تربیت یافتہ افسران کا کہنا ہے کہ جاپان میں قیام کے دوران تین باتوں نے انہیں بڑا متاثر کیا ہے۔ پہلی بات جاپانی قوم وقت کی بہت زیادہ پابند ہے ہر شخص سیکنڈ کے حساب سے وقت کی پابندی کرتا ہے۔ چاہے کلاس شروع ہونے کا وقت ہو یا ریل گاڑی کی آمد و رفت کا ، ہر کام وقت پر ہوتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جاپانی قوم کی ترقی کا راز وقت کی غلامی ہے۔ یہ قوم حقیقتاََ وقت کی غلام ہے
ریل گاڑیوں کی آمد تو اس قدر وقت پر ہوتی ہے کہ آپ اپنی گھڑی ریل گاڑی کی آمد پر ملا سکتے ہیں ۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جاپانی قوم بے حد محنتی قوم ہے دفتر آنے کے وقت تو بہت پابندی کرتی ہے ۔ لیکن جب تک اس دن کا کام مکمل نہ ہو پائے کوئی جاپانی اپنے گھر نہیں جاتا۔جبکہ ہمارے ہاں سب کچھ اس کے برعکس ہے۔ جو قوم وقت کی غلام نہیں وہ کبھی ترقی و خوشحالی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی۔
بد نیتی، وقت کی چوری،بد نظمی،کرپشن و بدعنوانی ،یہ ساری خرابیاں صرف ہمارے ہاں ہیں ۔ ہم ایسی خرابیوں ،کمزوریوں کو جمہوریت کا حسن کہتے ہیں اور بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ سیاستدانوں کی عزت کرو۔وقار دو چاہے وہ ملک و قوم کو لوٹ ہی کیوں نہ رہے ہوں۔ جس قوم میں ایسی سوچ کے افراد ہوں گے کیا وہ ترقی و خوشحالی سے ہمکنار ہو سکے گی۔ قربان جاﺅں ایسی قوم پر جو ڈاکوﺅں لٹیروں، بد قماشوں کو اپنا لیڈر مانتی ہے اور بریانی کی دیگوں پر چڑھ دوڑتی ہے ۔ یہ یاد رکھئے ہم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتے جب تک جاپانی قوم جیسی خصوصیات اپنے اندر پیدا نہیں کر لیتے اور پابندی وقت اور نظم و ضبط اپنے اندر پیدا نہیں کر لیتے جاپانی قوم کی عادتیں ہی جمہوریت کا حسن ہیںجو پوری دنیا پر معاشی حکمرانی کے مزے لے رہی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog