پی ٹی سی ایل سنٹرل ٹیلی کام ریجن میں اوکاڑہ پاکستان بھر میں اول نمبر پر ہے وحید احمد

Published on December 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

ر پی ٹی سی ایل کے فیلڈ سٹاف اور بزنس مینجر اوکاڑہ کی صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی پر فخر ہے
اوکاڑہ(یواین پی /شیخ ندیم شیراز) ریجنل جنرل مینجر پی ٹی سی ایل (سنٹرل ٹیلی کام ریجن) وحید احمد نے بتایا کہ سی ٹی آر ریجن میں بزنس اور محکمانہ کارکردگی کے لحاظ سے اوکاڑہ کا شمار پاکستان بھر میں اول نمبر پر ہے اور پی ٹی سی ایل کے فیلڈ سٹاف اور بزنس مینجر اوکاڑہ کی صارفین کو بہترین سروسز کی فراہمی پر فخر ہے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے ٹیلی فون ایکسچینج اوکاڑہ کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے ملاقات میں کیا۔اس موقع پر سینئر بزنس مینجر طارق اقبال ڈائریکٹر پی ٹی سی ایل ساہیوال،بزنس مینجر پی ٹی سی ایل اوکاڑہ آفتاب رشید بھیٍ موجود تھے۔ ریجنل جنرل مینجر پی ٹی سی ایل وحید احمد نے اوکاڑہ ٹیلی فون ایکسچینج میں فیلڈ سٹاف سے تعارفی ملاقات پر ان کے مسائل بھی سنے اور ان کو فوری حل کرنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ ٹیلی فون ایکسچینج کو مستقبل قریب میں مکمل طور پر جی پون جی پی او این آپٹیکل فائبرجدید سسٹم پر چلایا جائیگا اور کسی بھی صارف کو ایڈریس کی تبدیلی پر اس کا پہلے سے الاٹ شدہ فون نمبروہی رہیگا اور صارفین کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے اوکاڑہ میں پی ٹی سی ایل صارفین شکایات کے فی الفور ازالہ اور صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے پر بزنس مینجر پی ٹی سی ایل اوکاڑہ آفتاب رشید، اسسٹنٹ بزنس مینجر عمار لیاقت اور فیلڈ سٹاف لائن مینوں کو تعریفی اسناد اور دیگر انعامات سے نوازا۔ انہوں نےپی ٹی سی ایل فیلڈ سٹاف اوکاڑہ کی سو فیصد کرونا ویکسینیشن اور ایس ای پیز پر عمل کرتے ہوئے پورے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دینے پر سراہتے ہوئے مزید پیکجز دینے کا اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes