ملی نغمے کے لیے نئی گلوکارہ کی تلاش جاری ہے ڈ ائریکٹرطلال فرحت

Published on September 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 299)      No Comments

آپ کی خوبصورت آواز دنیا بھر کے لیے سفیر بن سکتی ہے رائٹر و ڈائریکٹر کی گفتگو
کراچی(یواین پی) ملی نغمہ تیار کر نے جارہے ہیں جس میں نئی گلوکاراﺅں کو اس کا حصہ بنا ئیں گے کیونکہ ہماری نئی جنریشن میں وہ صلاحیت ہے جو چھپی ہوئی ہے اور آواز اس سفیر کی طرح حیثیت رکھتی ہے جو ہوا کے دوش اور اسکرین پر دنیا میں اپنے ملک کا سفیر بننے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ان خیالات کا اظہار معروف رائٹر و ڈائریکٹر طلال فرحت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خیال میں وہ اس بند آواز کو باہر نکالنے کا ذریعہ بنیں گے اگر آپ نوجوان ہونے کے ساتھ آپ کی آواز اچھی ہے تووہ فوری طور پر رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کا یہ رابطہ یقینا پاکستان سے محبت رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کی خوبصورت آواز دنیا بھر کے لیے سفیر بن سکتی ہے واضح رہے کہ رائٹرو ڈائریکٹر طلال فرحت رواں ماہ یوم دفاع کے موقع پہ پراناا ملی نغمہ ”جگ جگ جیے میرا پیارا وطن“ کو نئے اندازمیں ریلیز کر کے بے پناہ داد وصول کر چکے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes