شاہ سلمان کا مسئلہ کشمیر پر پاکستانی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ

Published on September 20, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

ریاض: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور شاہ سلمان بن عبد العزیز میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی، عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنمائوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت بھی کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کو خطرہ ہونے کی صورت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ملاقات کے دوران انھوں نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا، شاہ سلمان نے مسئلہ کشمیر پر دیرینہ حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائےسمندر پار پاکستانی ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجا علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل اہم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔عمران خان کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题