تہران (یو این پی) ایران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تیار ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی ہلال احمر کے سربراہ محمد فریادی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سعید الہی کو اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے تیار ہے اور وہ جلد ہی امدادی قافلوں کو روانہ کرے گا۔ فریادی نے مزید کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔