اداکارہ سونم کپورنئی فلم میں سیاستدان کا کردار ادا کریں گی

Published on February 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

\"125590-sonam-kapoor-in-the-movie-thank-you.jpg\"
ممبئی (یو این پی) اداکارہ سونم کپور فلم رانجھنا میں سیاسی ورکر کا کردار ادا کرنے کے بعد اب نئی فلم میں سیاستدان کا کردار ادا کرے گی۔ ذرائع کے مطابق سونم کے والد انیل کپور انوجا چوہان کی کتاب’’بیٹل فار بیٹوروہ‘‘کی کہانی سے ماخوذ فلم بنا رہے ہیں جس کا نام رکھنا باقی ہے۔ اس فلم میں سونم ایک نوجوان سیاستدان کا کردار بنھائے گی۔ فلم کی عکسبندی ستمبر سے شروع ہوگی۔ اس فلم کی سکرین رائٹنگ پرویز شیخ اور جسمیت رائے کررہے ہیں۔ فلم میں میں ہیروکیلئے عمران خان،ادیتیہ رائے کپور اور سدھارتھ ملہوترا کے نام زیر غور ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes