ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

Published on July 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

abcویانا (یو این پی) ایران کا 6عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سمجھوتے کی خبر جونہی منظر عام پر آئی تو اس کا اثر تیل کی عالمی منڈی پر پڑا جہاں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 50.99ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔ ایران بھی اپنا تیل عالمی منڈی میں بیچتا ہے لیکن عالمی پابندیوں کی وجہ سے اس نے اپنی برآمد تقریباً ختم کردی ہے اور اب معاہدہ طے پاجانے کی وجہ سے عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی سپلائی بھی شروع ہوجائے گی جس کی وجہ سے منڈی میں وافر تیل دستیاب ہوگا۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes