عید کے موقع پر استعمال میں آنے والی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

Published on July 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

لاہور(یواین پی)عید کے موقع پر استعمال میں آنے والی اشیائے خورونوش کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔پاکستان میں کوئی بھی مذہبی تہوار ہو، مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل آتا ہے۔ عید الضحی پر پکوانوں کو ذائقہ دار بنانے کے لئے سبز مصالحہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتہ میں فیصل آباد میں پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن ، ہری مرچ کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوچکا ہے۔ایک ہفتہ میں ٹماٹر 60 کی بجائے 90، ہری مرچ 70 کی بجائے 100، لہسن 150 کی بجائے 200، ادرک 350 کی بجائے 600 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔انتظامی چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے دکانداروں نے ریٹ لسٹیں بھی آویزاں کرنا چھوڑ دی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy