آزادی ٹرین چل پڑی، آئی ایس پی آر کی 2 سپیشل بوگیاں بھی شامل

Published on August 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 352)      No Comments

01
اسلام آباد (یو این پی)آزادی ٹرین اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے سٹیشن سے چل پڑی، ملک کے تمام بڑے شہروں کا چکر لگا کر ٹرین ایک ماہ بعد واپس وفاقی دارالحکومت پہنچے گی۔ چاروں صوبوں کی رنگا رنگ ثقافت اور شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کرتی آئی ایس پی آر کی دو سپیشل بوگیاں عوام کا جوش و خروش مزید بڑھا رہی ہیں۔ آزادی ٹرین چل پڑی۔ آئی ایس پی آر کی دو بوگیاں بھی خصوصی ٹرین کا حصہ ہیں۔ مسلح افوج کی لازوال قربانیوں پر مبنی تصاویر، جدید اسلحہ کے ماڈلز کی بھی نمائش کی گئی۔1965ء سے لیکر آپریشن ضرب عضب تک کے شہداء کی تصاویر افواج پاکستان کی جرات اور قربانیوں کی داستان بیان کر رہی ہیں تو قائد اعظم کے افکار تعمیر پاکستان کا درس دے رہے ہیں۔ ٹرین میں ماڈلز بھی رکھے گئے ہیں۔ بوگیوں میں مقامی طور پر تیار کیے گئے جدید اسلحہ، ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور جنگی طیاروں کے ماڈلز بھی موجود ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy