اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Published on September 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی
آزاد کشمیر سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں سڑکوں میں شگاف پڑ گئے
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میرپور میں ایک عورت جاں بحق
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے
مرکز راولپنڈی سے 92 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا
مقبوضہ کشمیر اوربھارت کے متعدد شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
اسلام آباد( ڈاکٹر بی اے خرم)اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، آزاد کشمیر سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں سڑکوں میں شگاف پڑ گئے ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میرپور میں ایک عورت جاں بحق،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی زلزلے کے جھٹکے فیصل آباد، قصور، ڈسکہ، اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور، جہلم ، چارسدہ ، صوابی ، سوات ، مانسہرہ ، مینگورہ ، میرپور خاص ، مری، کوٹ مومن ، سانگلہ ہل ، سکھیکھی ، گجرات ، حیدر آباد، اوکاڑہ، وزیر آباد، حافظ آباد، شکر گڑھ، شیخوپورہ ، فیروزوالا، چنیوٹ ، خوشاب، اٹک ، سرگودھا، مانگا منڈی ، اسکردو، ہنگو، باجوڑ، آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے دورانیہ آٹھ سے دس سیکنڈ تھا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 92 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔پاکستان کے علاوہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے مختلف شہروں میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گے ہیں۔بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی ، امرتسر، وہاڑی،ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم تاحال بھارت اور مقبوضہ کشمیر مین آنے والے زلزلے کی شدت نہیں بتائی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes