بنک لوٹ کر فرار ہو نے والے تین ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک ،6راہگیر زخمی

Published on May 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

1
وہاڑی ۔۔۔ وہاڑی شہر سے 15کلومیٹر دور خانیوال روڈ پپلی اڈا پر واقع مسلم کمرشل بنک کو لوٹ کر فرار ہو نے والے تین مسلح ڈاکو پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق پپلی اڈا پر واقع مسلم کمرشل بنک میں تین ڈاکو برقعہ پہن کر داخل ہو ئے اور اسلحہ کے زور پر 15لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ بنک کے باہر بیٹھے ٹائر پنکچر لگانے والے نے شک پر سامنے ہی واقع پولیس کی چوکی پر اطلاع دے دی، جس پر پولیس نے بنک کو گھیرے میں لے لیا۔ مسلح ڈاکو جیسے ہی رقم لوٹ کر باہر نکلنے لگے تو پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جس سے 6راہگیر مظہر عباس، رمضان ولد اللہ ڈتہ، ہیرا، رمضان ولد اسلم، اجمیری لال اور سجاد ذخمی ہو گئے جبکہ تینوں نامعلوم ڈاکو پولیس کی جوابی فائرنگ سے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پانچ زخمی راہگیروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال وہاڑی پہنچا دیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جبکہ ایک شدید زخمی راہگیر سجاد کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes