کراچی،عید قرباں کے قریب آتے ہی جانوروں کی خریداری میں اضافہ ہو گیا

Published on October 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 864)      No Comments
88
عید پر مہنگائی کوئی نئی بات نہیں ،جس نے قربانی کرنی ہے وہ ہرحال میں کرے گا،شہری پر عزم
اسلام آباد(یو این پی)عید قرباں کے قریب آتے ہی جانوروں کی خریداری میں اضافہ ہو گیا ہے،خواتین اوربچے بھی منڈیوں میں جا کر جانور پسند کر رہے ہیں،شہری بیوی بچوں کے ساتھ منڈیوں کا رخ تو کررہے ہیں تاہم جانوروں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پریشان بھی ہورہے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کی نسبت جانور زیادہ مہنگے ہیں۔دوسری طرف بیوپاری بھی خوش نظر نہیں آتے،ان کا کہنا ہے کہ منڈیوں میں سہولتوں کا فقدان ہے،پینے کا پانی بھی خریدنا پڑرہا ہے۔ خریداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید پر مہنگائی کوئی نئی بات نہیں ،جس نے قربانی کرنی ہے وہ تو ہرحال میں کرے گا،چاہے جانور کتنا ہی مہنگا کیوں نہ ہو۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes