بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے تحت میٹرک کے امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے

Published on May 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے تحت میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے جو 18 جون تک جاری رہیں گے۔کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ پہلے گروپ کا پیپرصبح 8 بجکر 30 منٹ پر اور سیکنڈ گروپ کادوپہر1بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ جمعہ کو سیکنڈ گروپ کا پیپردوپہر2بجکر 30 منٹ شروع ہوگا تاہم طلبا وطالبات کو پیپر شروع ہونے سے 30منٹ قبل سنٹر میں اپنی حاضری یقینی بنانا ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ ریگولر امیدواروں کی رول نمبر سلپس ان کے اداروں جبکہ پرائیویٹ کی بذریعہ ڈاک رجسٹرڈ ان کے گھروں میں بھجوا دی گئی ہیں لہٰذاجن امیدوار کو رول نمبر سلپ نہیں ملی وہ ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد کی میٹرک برانچ سے رابطہ یا ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈکرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں لااینڈ آڈر کی موجودہ صوتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے امتحانات کی نگرانی کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر ز اور ضلعی پولیس افسران کو سونپی ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ڈپٹی کمشنر ز اور ضلعی پولیس آفیسرز کو روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کے سرپرائز وزٹ کی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سرپرائز وزٹ کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد سیکرٹری ہائرایجوکیشن کو بھی بھجوانا ہوگی تاکہ کسی بھی امتحانی سنٹر میں کوئی بدنظمی نہ ہو اور امتحانات شفاف انداز سے نمٹا ئے جاسکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题