آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان کی ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا

Published on May 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

05
محمد حفیظ اور اسد شفیق نے کیریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کر لی
یونس خان کی آٹھویں پوزیشن برقرار، ٹاپ ٹین باؤلرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں
دبئی ۔۔۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بارباڈوس ٹیسٹ میں شکست کے بعد آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پاکستان کی ایک درجہ ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے تاہم اسے یہ پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے بنگلہ دیش کو آخری ٹیسٹ میں ہرانا ہوگا۔ جنوبی افریقہ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد حفیظ، اسد شفیق، مومن الحق، امرالقیس، تیج الاسلام، بلیکووڈ اور جیسن ہولڈر نے کیریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ ٹیم اور پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بارباڈوس ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست کے بعد انگلینڈ سے تیسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے جبکہ پاکستان نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی تاہم اسے تیسری پوزیشن پر قائم رہنے کیلئے بنگلہ دیش سے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنا ہوگی، شکست کی صورت میں انگلینڈ دوبارہ تیسری پوزیشن پر آجائے گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان 103 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، انگلینڈ 102 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ 99 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، سری لنکا 96 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، بھارت 93 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، ویسٹ انڈیز 79 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، بنگلہ دیش 32 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور زمبابوے 18 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ پاکستان کے محمد حفیظ، اسد شفیق، بنگلہ دیش کے مومن الحق، تیج الاسلام امر القیس، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور بلیکووڈ نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کیریئر بیسٹ رینکنگ حاصل کر لی ہے۔ اسد شفیق دو درجے ترقی کے ساتھ 18 ویں جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری بنانے والے محمد حفیط 8 درجے ترقی کے ساتھ 34 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بنگلہ دیشی کھلاڑی مومن الحق دو درجے ترقی کے ساتھ 23 ویں جبکہ امرالقیس 24 درجے بہتری کے ساتھ 67 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سپنر تیج الاسلام 9 درجے بہتری کے ساتھ 31 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ویسٹ انڈین بلے باز بلیکووڈ 31 درجے ترقی کے ساتھ 37 ویں جبکہ فاسٹ باؤلر جیسن ہولڈر 30 درجے ترقی پا کر 51 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سری لنکا کے کمار سنگاکارا بیٹنگ اور جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین باؤلنگ میں سرفہرست ہیں۔ یونس خان پاکستان کے واحد بلے باز ہیں جو ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جبکہ باؤلنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ اظہر علی، سرفراز احمد اور عبدالرحمان کی درجہ بندی میں ترقی جبکہ کپتان مصباح الحق، احمد شہزاد، جنید خان، یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی تنزلی ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog