حکومت گلگت بلتستان کے آئینی اسٹیٹس بارے قومی مشاورت کا اہتمام کرے،عبدالرشید ترابی

Published on March 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments


چیڑالہ(یو این پی)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے آئینی اسٹیٹس بارے قومی مشاورت کا اہتمام کرے،پاکستان ،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کی قومی قیادت سمیت حریت قائدین کو بھی مدعوکیاجائے،یہ بڑانازک اور حساس معاملہ ہے اس سے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیرپر اثرات مرتب ہوں گے ، اس پرعجلت میں کوئی فیصلہ نہ کیاجائے،حکومت پاکستان آزاد کشمیرگلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں سے اور قدرتی وسائل سے زیادہ حصہ دے تاکہ یہ خطے مقبوضہ کشمیرکے عوام کی ترغیب کے لیے رول ماڈل بنیں،کشمیرکی آزادی اور نظام کی اصلاح قومی ایجنڈا ہوناچاہیے،رشوت ،سفارش کرپشن اور میرٹ کی پامالی کا کلچر ختم نہیں کریں گے تو ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی،غربی باغ میں 50سال حکومت رہی مگر یہ سب سے پسماندہ حلقہ ہے،بڑے بڑے منصوبے ٹھیکیداروں کی کرپشن کے نذرہوئے کاغذوں میں ہیں زمین پر نہیں ہیں،اب یہ منصوبے زمین پر نظر آنے چاہیے یہ وسائل کسی پارٹی کے نہیں قومی وسائل ہیں اور قومی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے ستعمال ہونے چاہیے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے جماعت اسلامی غربی کے زیراہتمام چیڑالہ میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی میجر لطیف خلیق،عبیدالرحمان عباسی ،ظفر عباسی،جاوید سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جن افراد نے قومی دولت لوٹی ہے ان کا کڑا احتساب ہوناچاہیے،چھوٹا خطہ 70سال گزرنے کے باوجود مسائل کا شکا رہے،قومی وسائل امانت اور دیانت کے ساتھ استعمال کیے جائیں تویہ خطہ ترقی میں یورپ سے آگے نکل سکتاہے،انھوں نے کہاکہ راجہ فاروق حیدرنے جو اچھے اقدامات کیے ہیں ہم ان کی تحسین کرتے میں جو مزید اقدامات کرنے والے ہیں ان کی نشاندھی کرتے رہیں گے،جماعت اسلامی نظام کی اصلاح چاہتی ہے،نظام کی اصلاح کی سوچ اور میرٹ کی بحالی اور کرپشن کے خاتمے کی سوچ ہر سطح پر پروان چڑھانے کی ضرورت ہے،بیوروکریسی خود کو حکام بالاکی بجائے عوام کا خادم سمجھے،حق دار کو حق سے محروم کرنا بہت بڑا ظلم ہے ،ظلم کی سزاللہ کے نزدیک بہت سخت ہے،انھوں نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر ایسے علاقوں پر فوکس کریں جو بہت پسماندہ ہیں تاکہ وہاں بھی تعمیر ترقی کا عمل شروع ہوسکے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیرکو منزل سے ہمکنارکرنے کے لیے بیس کیمپ کا حقیقی کردار کی بحالی وقت اور حالات کا تقاضاہے،جس سطح پر مقبوضہ کشمیرکے عوام تحریک چلارہے ہیں ان کی توقعات ہیں ان پر پورا نہیں اتراجارہاہے،یہ تحریک فیصلہ کن مرحلے میں ہے،بیس کیمپ کا کردار اور پاکستان کی حکومت کاکردار ہی اس تحریک کو منزل سے ہمکنارکرسکے گا،اس کے لیے بھی مل کر جدوجہد کرناہوگی سیاسی اختلافات سے باہرنکل کر کشمیرکی آزادی کے لیے یک جان ہونا ہوگا،اس موقع پر میجر لطیف خلیق نے کہاکہ وہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف جہاد جاری رکھیں گے،مسائل کواجاگر کرتے رہیں گے اور حل کروانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں گے،امیر ضلع عبیدالرحمان عباسی نے کہاکہ جما عت اسلامی غربی باغ ایک قوت ہے اس کوکوئی نظر اندازنہیں کرسکتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog