بورے والا ، نواحی گاؤں میں والدین اپنے جگر کے ٹکڑوں کو زنجیروں میں جکڑنے پر مجبور

Published on March 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

chi
بورے والا( یواین پی) بورے والا کے نواحی گاؤں چک نمبر445 ای بی میں والدین اپنے جگر کے ٹکڑوں کو زنجیروں میں جکڑنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں چک نمبر445 ای بی کے رہائشی غریب محنت کش شبیر حسین کے دو بیٹے محمدرمضان اور عبدالرحمان پیدائش کے کچھ عرصہ بعد ذہنی بیماری میں مبتلا ہو کر پاگل پن کا شکار ہو گئے ذہنی طور پر پاگل پن کا شکار بچوں کی حرکات سے ہونے والے نقصان سے بچنے کیلئیبے بس اورمجبور والدین نے دونوں جگرکے ٹکڑوں کو گھر کے اندر ہی پاؤں میں زنجیرڈال کر قیدکر لیا والدین کا کہنا ہے کے جب اپنے بچوں کو زنجیروں میں بندھا دیکھتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے غریب باپ نے اپنے بیٹوں کے علاج کے لئے اپنی بیوی کا زیوراورتمام جمع پونجی تک لٹا دی اور لوگوں کا مقروض تک ہو گیا اور بلآخر گھر کے برتن تک فروخت کر کے علاج پر صرف کرنے کے باوجود بچوں کا علاج ممکن نا ہو سکاجبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کا علاج ممکن ہے والدین کا کہنا ہے کہ محنت مزدوری کر کے مہنگائی کے اس ظالم دور میں دو وقت کی روٹی بنانا مشکل ہو گیا ہے بچوں کا علاج بہت مہنگا ہے ہم انکے بھاری اخراجات برداشت نہیں کر سکتے اہل محلہ کا کہنا ہے کہ اس غریب گھرانے کے بچوں کے علاج معالجے کے لئے حکومت کو نوٹس لینا چاہیے والدین بھی کسی مسیحا کے منتظر ہیں جو ان کے بچوں کا علاج کرا سکے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme