ایران سعودی عرب کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان، عراق متحرک

Published on October 6, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 244)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے لگا، اسلام آباد کیساتھ عراق سمیت چند ممالک ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی میں کمی لانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ سعودی عرب اور ایران کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات کرنے کی کوششوں میں تیزی آ گئی ہے، مشرق وسطیٰ کے دونوں ممالک میں کافی عرصے سے تعلقات کشیدہ ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل سعودی آئل کمپنی کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنائے جانے کے بعد ایسے خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ دونوں ممالک کے مابین کسی بھی وقت جنگ نہ شروع ہو جائے تاہم اس دوران سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا ایک انٹرویو جس میں انہوں نے کہا کہ میں ایران کیساتھ لڑائی نہیں چاہتا کیونکہ جنگ عالمی معیشت برباد کر دے گی۔وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل سعودی عرب گئے تھے، امریکا میں عمران خان نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ثالثی کی درخواست کی ہے۔ایک پاکستانی اہلکار نے شناخت مخفی رکھتے ہوئے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کو بتایا کہ جنگ نہیں چاہتے۔ محمد بن سلمان نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ثالثی کرنے کی درخواست کی تھی۔اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات بھی کی تھی جبکہ اجلاس کے بعد شاہ محمود نے وطن واپسی سے قبل ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے بھی ’خصوصی‘ ملاقات کی تھی۔ پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے چند روز بعد عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے بھی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy