پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی، ویڈیو جاری

Published on May 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments


راولپنڈی(یو این پی) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ تباہ کردی، ویڈیو بھی جاری کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے ذریعے بھارتی فوج نے پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا پروپیگینڈا کیا، آئی ایس پی آر نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چیک پوسٹ کی تباہی کو جھوٹ کا پلندا قرار دیا تھا اور ایسی خبروں کو یکسر مسترد کردیا تھا۔پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ فورسز کی گولہ باری میں بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوگئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 13 مئی کو بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی اور نوشہرہ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا بھرپور جواب دیا گیا، پاکستانی گولہ باری سے بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوئی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارت ایل او سی پر پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے جبکہ پاک فوج نے ہمیشہ ملٹری اہداف کو ہی نشانہ بنایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes